ڈھاکہ: (دنیا نیوز) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی کوششیں رنگ لے آئیں، اے سی سی کا سالانہ تاریخی اجلاس آج ڈھاکہ میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس ڈھاکہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، اے سی سی کے سالانہ اجلاس کا کورم مکمل کر لیا گیا، صدر محسن نقوی کی کوششوں سے اجلاس میں 25 میں سے 24 اراکین کا کورم ہو گا۔
بھارت بھی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں شامل ہے، بھارت اجلاس میں آن لائن شرکت کرے گا، اے سی سی اے جی ایم میں کورم کے لئے 13 اراکین درکار تھے۔
واضح رہے کہ اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران ایشیا کپ کے شیڈول اور میزبان ملک کا فیصلہ ہوگا، بھارت کے پاس ٹورنامنٹ کی میزبانی ہے۔