کیون پیٹرسن نے بابر اعظم کو پسندیدہ کرکٹر قرار دیا

Published On 12 September,2025 09:36 am

لندن: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے بابر اعظم کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دیا۔

معروف بلے باز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے قومی ٹیم کے سابق قائد کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بتایا کہ پاکستانی کرکٹرز میں بابر اعظم ہمیشہ سے اُن کے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں۔

پیٹرسن نے کہا کہ بابر اعظم کی تمام فارمیٹ (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی 20) میں مستقل مزاجی اور صلاحتیں ناقابل یقین اور قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر ایک منفرد اور باصلاحیت کرکٹر ہے جس کے پاس تکنیک اور مستقل مزاجی ہے اور اسی چیز کی وجہ سے وہ آج دنیا کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہے۔