لاہور:(دنیا نیوز) پاک جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم آج سے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق قومی ٹیم آج شام راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
خیال رہے تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اگلے ہفتے 28اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔



