سابق کپتان محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار

Published On 28 October,2025 06:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے،سابق کپتان کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے کچھ تحفظات ہیں، رضوان کچھ معاملات پر بورڈ سے وضاحت چاہتے ہیں، ان کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان قومی ٹیم محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کے لیے پی سی بی کے سامنے چند مطالبات رکھے ہیں تاہم پی سی بی نے محمد رضوان کے مطالبات منظور نہیں کیے اور قومی کرکٹر کے مطالبات منظور کیے جانے کا بھی اس وقت کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے محمد رضوان کو 26-2025 کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹگری دی گئی تھی، پی سی بی نے گزشتہ روز 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا، رضوان کو حال ہی میں ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا گیا تھا، اس کے علاوہ انہیں ٹی 20 ٹیم سے بھی ڈراپ کر دیا گیا تھا۔