ویمنز ون ڈے رینکنگ، نشرہ سندھو پہلی بار ٹاپ 10 باؤلرز میں شامل

Published On 29 October,2025 02:33 am

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ون ڈے رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت پاکستان کی نشرہ سندھو پہلی بار ٹاپ 10 باؤلرز میں شامل ہو گئی ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویمنز ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں معمولی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے، بیٹرز میں سے بھارت کی سمرتی مندھانا پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقہ کی لاؤرا وولورٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کی سدرہ امین ایک درجہ تنزلی کے بعد بارہویں نمبر پر چلی گئی ہیں، اس کے علاوہ باؤلرز کی فہرست میں انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔