اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گرین شرٹس نے شاندار کھیل پیش کیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی، پوری قوم ٹیم کی کامیابی پر خوش ہے، ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ٹیم کی زبردست کاوشوں کی بھی تعریف کی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 2, 2025
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کیلئے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے، امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی، بابر اعظم کو پلیئر آف دی میچ جبکہ فہیم اشرف کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔



