پاکستان سپر لیگ بڑی اور بہتر ہونے والی ہے، محسن نقوی نے خوشخبری سنا دی

پاکستان سپر لیگ بڑی اور بہتر ہونے والی ہے، محسن نقوی نے خوشخبری سنا دی

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ دو نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع کر دیا گیا، پی ایس ایل میں دو نئے خواب سچ ہونے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے دو نئی ٹیموں کے فرنچائزز حقوق فروخت کرنے کے لیے بڈز طلب کر لیں، ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے نام رکھے جا سکیں گے۔