آئی سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Published On 19 November,2025 04:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ 15 جنوری سے 6 فروری تک زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔

گروپ اے میں بھارت، بنگلا دیش، امریکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں جبکہ گروپ بی میں پاکستان، زمبابوے، انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 16 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی، ٹورنامنٹ کے وارم میچز کا آغاز 9 جنوری سے ہوگا۔

واضح رہے کہ تنزانیہ کی ٹیم پہلی بار انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔