بھارتی جنگی طیارے کے حادثے پر شاہد آفریدی کا ردعمل بھی آگیا

Published On 21 November,2025 09:43 pm

پشاور: (دنیا نیوز) بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے حادثے پر معروف کرکٹر شاہد آفریدی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ کسی کے غم پر خوش نہیں ہونا چاہئے،  دشمن مرے تے خوشی نہ کریئے سجناں وی مر جانا ۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی صحیح سمت جارہے ہیں، کرکٹ میں ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔

انہون نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو کھلایا جارہا ہے کچھ کو آرام دیا جا رہا ہے، ورلڈ کپ آرہا ہے اس کے لیے تیاری کی جا رہی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں ٹیموں کا اضافہ کھلاڑیوں کے لیے خوش آئند ہے، ٹیموں کے اضافے سے مزید کھلاڑیوں کو موقع ملے گا۔