کوہلی نے ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی

Published On 01 December,2025 10:30 am

رانچی: (ویب ڈیسک) بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی نےسابق لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی۔

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سنچری سکور کی، اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے سچن ٹنڈولکر کی 51 سنچریاں کا ریکارڈ توڑ دیا، یہ ویرات کوہلی کی 52 ویں سنچری تھی۔

اس سنچری کے ساتھ وہ ایک فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ معروف کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔

یہ ویرات کوہلی کی 83 ویں بین الاقوامی سنچری تھی، جس میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس شامل ہیں، ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف چھٹی مرتبہ ون ڈے سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف 32 میچوں میں 6 سنچریاں بنائی ہیں، سچن ٹنڈولکر 5 سنچریوں کے ساتھ دوسرے اور گیری کرسٹن 4 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ ویرات کوہلی کی رانچی میں تیسری سنچری تھی جس کے بعد وہ بھارت میں کسی ایک میدان پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں، ویرات کوہلی نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔