معین علی کا آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان

معین علی کا آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان

38 سالہ آل راؤنڈر نے انگلینڈ کے لیے 92 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور وہ فاف ڈوپلیس کے بعد دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے قریبی مدت میں پی ایس ایل میں شمولیت کا اعلان کیا۔

معین علی 2018 سے ہر آئی پی ایل سیزن کا حصہ رہے ہیں جہاں انہوں نے رائل چیلنجرز بنگلور، چنائی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی، مجموعی طور پر 73 میچز میں انہوں نے 1167 رنز بنائے اور 41 وکٹیں حاصل کیں۔

2025 سیزن میں وہ کے کے آر کے سکواڈ کا حصہ تھے لیکن صرف 6 میچز کھیلے اور بعد میں انہیں منی آکشن سے قبل ٹیم نے ریلیز کر دیا، معین علی پہلے بھی ایک پی ایس ایل سیزن میں کھیل چکے ہیں تب انہوں نے ملتان سلطانز کے لیے 9 میچز میں حصہ لیا تھا۔