پی ایس ایل 11 کو کامیاب بنانے کیلئے انگلینڈ میں روڈ شو کرانے کا فیصلہ

Published On 02 December,2025 04:36 pm

لاہور: (دنیا نویز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کو کامیاب بنانے کے لیے انگلینڈ میں روڈ شو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ روڈ شو لندن کے تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں ہوگا، لارڈز میں روڈ شو پاکستان کرکٹ کی عالمی شناخت کا ثبوت ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ لندن کا روڈ شو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بین الاقوامی اپیل کو مزید فروغ دے گا۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ دو نئی ٹیموں کے اضافے سے سرمایہ کاروں کے لیے بڑے مواقع پیدا ہوں گے، پی ایس ایل روڈ شو میں، فرنچائز مالکان اور شائقین کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ 30 سپر فینز کو خصوصی ایونٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا، ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے جلد تفصیلات جاری کی جائیں گی۔