آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں صائم ایوب کا پہلی پوزیشن پر قبضہ

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں صائم ایوب کا پہلی پوزیشن پر قبضہ

23 سالہ صائم ایوب نے سیریز میں پانچ اننگز میں مجموعی طور پر 118 رنز سکور کیے جبکہ ان کا سٹرائیک ریٹ 114.56 رہا، انہوں نے 4 میچز میں 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

آخری 2 مقابلوں میں انہوں نے بالترتیب 27 اور 36 رنز بنائے اور دونوں میچز میں ایک، ایک وکٹ بھی لی جس کی بدولت وہ فیصلہ کن مرحلے میں نمایاں رہے۔

ان بہترین کارکردگی کی بنیاد پر صائم ایوب نے زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 295 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری جانب سکندر رضا 289 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے۔