شان مسعود کا ٹیسٹ چیمپئن شپ تک کرکٹ جاری رکھنے کا فیصلہ

Published On 15 December,2025 02:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ چیمپئن شپ تک کرکٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پی سی بی نے کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ کی بھی ذمہ داریاں دیں تھیں۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود ٹیسٹ چیمپئن شپ کے بعد کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ کے فرائض سرانجام دیں گے، ان کا تاحال کرکٹ سے دور رہنے کا ارادہ نہیں، شان مسعود انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کو ان پٹ دیتے رہتے ہیں، تاحال دفتری ذمہ داریاں نہیں نبھا رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود اگلے سال انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز تک کھیلتے رہیں گے، پاکستان کی انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز 19 اگست سے 9 ستمبر تک شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود کی جگہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کا کام عبوری طور پر عاقب جاوید دیکھ رہے ہیں، ٹیسٹ چیمپئن شپ تک انٹرنیشنل کرکٹ کے کام عاقب جاوید دیکھتے رہیں گے، کھلاڑیوں کے لیگز کے لئے این او سیز، شاہینز، پاکستان ٹیم کے لئے سیریز کے حوالے سے عاقب جاوید ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔