انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان یو اے ای کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Published On 16 December,2025 05:43 pm

دبئی: (دنیا نیوز) انڈر 19 ایشیاکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم پاکستان کی جانب سے ملنے والے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 37.5 اوورز میں 171 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

یو اے ای کی جانب سے آیان مصباح 77رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ، پرتھوی مادھو نے 27، یاین رائے نے 13 ، محمد ریان نے 12 اور ادش سوری نے 8 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4 جبکہ محمد صیام، مومن قمر اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے احمد حسین 65، سمیر منہاس 44 اور حمزہ ظہور 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔

یو اے ای کی جانب سے یوگ شرما نے 3، نسیم خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

گروپ اے سے بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔