نیویارک: ٹائمز سکوائر میں پی ایس ایل کے رنگ بکھر گئے، ٹرافی کی شاندار نمائش

Published On 15 December,2025 08:43 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں پی ایس ایل کےرنگ بکھر گئے، ٹرافی کی شاندار نمائش کی گئی ۔

پی ایس یل کی ٹرافی کی ٹائمز اسکوائر میں نمائش ہوئی ، شدید سردی کے باوجود فینز کی بڑی تعداد ٹائمز اسکوائر پہنچی، ٹرافی کو خصوصی بس کے ذریعے ٹائمز اسکوائر لے جایا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کےعلاوہ قومی ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود، سلمان علی آغا، فہیم اشرف ، صائم ایوب، سعودشکیل اور ابراراحمدبھی اس موقع پر موجود تھے۔

فینز نے کھلاڑیوں اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ تصاویرلیں اور پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ لندن میں غیر معمولی پذیرائی کے بعد دنیا کے سب سے بڑے معاشی شہر نیو یارک میں تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل کے روڈ شو کا انعقاد ہوا ہے۔