ٹرک دھماکہ: 3 دہشتگرد گرفتار، ٹارگٹ نون لیگ کی اعلیٰ شخصیت تھی، ذرائع

ٹرک دھماکہ: 3 دہشتگرد گرفتار، ٹارگٹ نون لیگ کی اعلیٰ شخصیت تھی، ذرائع

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حساس اداروں نے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دہشتگردوں کا ٹارگٹ اعلیٰ لیگی شخصیت تھی، ٹرک مالک کا تعلق مانسہرہ سے ہے جسے آؤٹ فال روڈ پر ایک خالی گراؤنڈ میں ہفتے کی صبح کھڑا کیا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں سے تحقیقات جاری ہیں اور کئی شواہد بھی ملے ہیں۔ یاد رہے کہ پہلے نواز شریف کا روٹ یہی تھا تاہم بعد میں روٹ تبدیل ہوا۔ رانا ثناء اللہ کے مطابق، تین دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ ایک دہشت گرد کی گرفتاری باقی ہے۔