شرپسندوں نے ہتھیار سیوریج نالے کے قریب زمین میں چھپا رکھے تھے جو شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال ہونا تھا: ترجمان رینجرز
کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز نے کراچی کے علاقے سائٹ میں انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے زمین میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ شہر میں بد امنی اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال ہونا تھا۔
سائٹ ایریا کے علاقے کنواری کالونی میں رینجرز کو اطلاع ملی تھی کہ شرپسند عناصر نے سیوریج نالے کے قریب زمین میں اسلحہ چھپایا تھا۔ رینجرز نے کارروائی کے دوران ایک ٹرپل ٹو رائفل، ماؤذر، نائن ایم ایم اور تیس بور پستول، نائن ایم ایم کے 4 میگزین، ٹرپل ٹو رائفل کا ایک میگزین اور مختلف اقسام کے سینتیس راؤنڈ برآمد کر لئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال ہونا تھا۔