ملتان: (دنیا نیوز) ملتان کی سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مشتعل آڑھتیوں نے پتھراؤ کر کے گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے، انتظامیہ نے آپریشن دو روز کے لئے معطل کر دیا۔
ملتان کی سبزی منڈی میں ضلعی انتظامیہ بھاری مشینری کے ساتھ پہنچ گئی اور کئی غیر قانونی دکانیں گرا دیں جس پر آڑھتی بھی مشتعل ہو گئے اور پتھراؤ شروع کر دیا جس سےمتعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
آپریشن کے دوران ایک جیب کترا بھی آڑھتیوں کے ہتھے چڑھ گیا جسے مظاہرین نے لاتوں، مکوں اور گھونسوں کے ساتھ شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
آڑھتیوں کے احتجاج پر ضلعی انتظامیہ نے ہتھیار ڈال دیئے اور مذاکرات کے بعد آپریشن دو روز کے لیئے ملتوی کر دیا۔