کاہنہ میں لڑکی کی ہلاکت کا ڈراپ سین ، بھائی نے بہن کی جان لی، ملزم گرفتار

Published On 20 Feb 2018 10:21 AM 

کاہنہ: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں 12 سالہ لڑکی کی ہلاکت کے معاملے میں کیس کی تحقیقات نے خوفناک موڑ لے لیا۔ 16 سالہ بھائی نے موبائل استعمال کرنے پر بہن کی جان لی ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق غلام حسن کالونی کا رہائشی 16 سال کا سیف اللہ اپنی 12 سال کی بہن زاہد کو موبائل فون استعمال کرنے سے منع کرتا تھا ، بار بار منع کرنے کے باوجود لڑکی نے موبائل فون کا استعمال ترک نہ کیا تو ملزم نے اشتعال میں آکر فائرنگ کردی ، جس سے لڑکی شدید زخمی ہوئی ۔ ملزم لڑکی کو جنرل ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا ، لڑکی ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس نے ملزم کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ کی ہے جس مین قتل کرنے کی وجہ کا انکشاف ہوا ، ملزم نے واقعہ کے بعد بندوق الماری میں رکھ دی تھی ، اہلخانہ نے واقعہ کو خودکشی ظاہر کیا تھا۔