گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ای او آئی بی کے جعلی دفتر پر چھاپہ مار کر سرکاری افسر سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونیوالے ملزمان میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل ، ای او آئی بی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق بھی شامل ہے ۔ ملزمان مزدوروں سے 25 سے 50 ہزار روپے لے کر پنشن کارڈ جاری کرتے تھے ۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضہ سے ای او آئی بی ، انکم ٹیکس کے لیٹر پیڈ اور نیشنل بینک کی جعلی مہریں بھی بر آمد کر لیں۔