کوئٹہ : (دنیا نیوز) ہزارگنجی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ہزار ٹاون سے سبزی خریدنے والے افراد کی خفاظت پر مامور بکتر بند گاڑی ہزار گنجی کے باہر کھڑی تھی کہ اس پر سوار پولیس اہلکار ناشتہ کرنے کے لیے نکلے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہکار عبدالقادر موقع پر شہید جبکہ دولت خان شدید زخمی ہو گا۔ دونوں کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
واقع کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرازق چیمہ کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے غفلت کا مظاہرہ کیا ، ہمیں دہشت گردی کا سامنا ہے اور ہم دوسرے اداروں کیساتھ مل کر اس کی روک تھام کی کوشش کر رہے ہیں۔