بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے اور فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے اور فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کارروائی، معصوم بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنے اور ویڈیوز بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔ اب تک 18 بچے اس گروہ کا نشانہ بنے۔ انسداد سائبر کرائم حکام نے بتایا کہ ملزم نوید اور اس کے 3 ساتھی چائلڈ پورنوگرافی کا مکروہ دھندا چلا رہے تھے۔ یہ نیٹ ورک راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان میں زیادہ سرگرم تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چائلڈ پورنوگرافی کی سزاؤں کو مزید سخت کیے بغیر اس جرم کا سدباب ممکن نہیں ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کر کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔