ملتان: (دنیا نیوز) ملتان کی ضلع کچہری میں پیشی پر آنے والے مدعی پر مخالف پارٹی نے حملہ کر کے زخمی کردیا۔
ملتان کی ضلع کچہری میدان جنگ بن گئی، پیشی پر آئے مدعی کو مخالف پارٹی نے ڈنڈوں اور پتھروں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور شدید زخمی کردیا۔ کچہری کے سیکیورٹی اہلکار ملزمان کو گرفتار نہ کر سکے اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملنے کے بعد تھانہ چہلیک پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔