کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے ممنوعہ انجکشن فروخت کرنے والی کمپنیز کے خلاف پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پریس کانفرنس میں کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ کھلے دودھ کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جبکہ کھلا دودھ تازہ اور غذائیت سے بھرپور ہے۔ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ایسے فارمرز جو دودھ کے لیے ممنوعہ انجکشن استعمال کرتے ہیں ان کی مذمت کرتے ہیں، تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ ممنوعہ انجکشن اور ملاوٹ کی روک تھام کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔