فیصل آباد: (دنیا نیوز) امین پارک کے علاقہ میں دو بہنوں کے قتل کا معاملہ حل ہوگیا، دونوں بہنوں کو ناجائز تعلقات کے شبہ پر نندوئی نے قتل کیا، پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔
فیصل آباد میں تھانہ بٹالہ کالونی کی حدود میں 2 بہنوں کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن ڈاکٹر فہد کی پریس کانفرنس میں قاتل کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔ دو سگی بہنوں صباء اور ثناء کو ناجائز تعلقات کے شک پر نندوئی نثار نے قتل کیا۔ دونوں بہنوں کو جوس میں نشہ آور چیز ملا کر پلائی گئی تھی۔ ایس پی ڈاکٹر فہد نے بتایا کے ملزم نے دوران تفتیش اقبال جرم کر لیا ہے۔ ملزم نے خواتین کو چھرے سے گلے کاٹ کر قتل کیا۔ پولیس نے چار روز میں تحقیقات کر کے کیس کو حل کیا۔