چشتیاں (دنیا نیوز) جعل سازوں نےمعصوم شہریوں کےاکاؤنٹ خالی کرنا شروع کردیے، ایک اور بینک اکاؤنٹ فراڈ کا معاملہ منظر عام پر آگیا۔
چشتیاں میں اسکول ٹیچر محمد یوسف کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ 33 ہزار روپے منتقل کرلئے گئے۔ ایک خاتون نے بینک افسر بن کر متاثرہ شہری سے اکاؤنٹ کی معلومات لیں اور تحقیقات کے بہانے اکاؤنٹ نمبر اور اے ٹی ایم کا پن کوڈ بھی لیا۔
اسکول ٹیچر نے وزیراعظم اور چیف جسٹس سے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔
ایک دن پہلے بھی ہیکرزنے چنیوٹ میں شہری کےاکاؤنٹ سےلاکھوں روپے غائب کئے تھے۔ محنت کش نے اپنی بچیوں کی شادی کیلئے رقم جمع کی تھی جس سے اسے محروم کر دیا گیا۔
پاکستان میں سائبر حملے اور جعل سازی کے واقعات بڑھ گئے ہیں جس نے عوام کی نیندیں حرام کردیں ہیں۔