سیالکوٹ: (روزنامہ دنیا) سیالکوٹ ایئرپورٹ سے سلمان مسیح نامی شخص دبئی کیلئے فلائٹ نمبر338 میں سفر کرنا چاہتا تھا کہ دوران چیکنگ ایف آئی اے حکا م نے اس کے سامان سے نیدرلینڈ کا جعلی پاسپورٹ برآمد ہونے پر اسے گرفتارکر لیا۔
پاسپورٹ کے حوالے مختلف فراڈ کے کیسز اکثر خبروں میں آتے رہتے ہیں۔ اس مکروہ کام میں اکثر نوسرباز شہریوں کو بے وقوف بنا کر لوٹتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ سیالکوٹ ائیر پورٹ پر سامنے آیا۔ جہاں سلمان مسیح نامی شخص کواس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نیدرلینڈ جانے کے لیے پرواز نمبر 338 سوار تھا۔ ایف آئی اے حکام نے پوچھ گچھ کی تو اس کا پاسپورٹ ہی جعلی نکلا۔ حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔