پنجگور: رن وے سےاترنیوالے طیارے کیساتھ رسیاں باندھ کر زور آزمائی

Last Updated On 11 November,2018 02:57 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پنجگور ایئرپورٹ پر رن وے سے اترنے والے طیارے کو رن وے پر واپس لانے کیلئے لا کھ جتن کئے گئے، ائیرپورٹ انتظامیہ، کو ٹریکٹراور کرین کے بعد دیسی طریقہ استعمال کرنا پڑا۔

پی آئی اے کا طیارہ جو گذشتہ روز پنجگورایئرپورٹ کے رن وے پر پھسل گیا تھا، آج طیارے کو رن وے پر واپس لانے کیلئے بھرپور کوشش کی گئی، پہلے کرین کو میدان میں لایا گیا، طیارہ تھوڑا آگے بڑھا، پھر ٹریکٹر سے بھی زور آزمائی کی گئی بات نہ بنی تو لوگوں نے رسی سے طاقت کا مظاہرہ کیا، آخر بڑی کوششوں کے بعد طیارہ رن وے پر دوبارہ آ گیا تو سب نے سکھ کا سانس لیا۔

رن وے پر اب طیارے کی مرمت ہوگی جس کے بعد اسے کراچی روانہ کردیا جائے گا۔ ہفتے کو پیش آنے واقعے میں طیارے کے تمام مسافر محفوظ رہے تھے۔