اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ایئر وائس مارشل ارشد خان کو چیئرمین پی آئی اے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ عون عباسی کو چیئرمین بیت المال تعینات کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین پی آئی اے اور چیئرمین بیت المال کے تقرر کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے عون عباس کو چیئرمین بیت المال اور ارشد ملک کو قومی ائیرلائن کا چیئرمین لگانے کی منظوری دی۔
ارشد محمود ملک نے 1978 میں پاکستان ائیرفورس میں شمولیت اختیار کی جبکہ 1983 میں فائٹر پائلٹ میں کمیشنڈ حاصل کیا۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سمیت ائیر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج امریکا سے بھی تعلیم حاصل کی۔
ارشد ملک چیئرمین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ سمیت دیگر کلیدی عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ انہیں شاندار کیرئیر اور خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔