اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کا کہنا ہے قرضوں کی قسط واپس کرنے کیلئے آج ہم مزید قرض لے رہے ہیں، وزارت خزانہ سے قرضوں کے حوالے سے تفصیلات پوچھی ہیں، وزارت خزانہ سے پوچھا قرض کن منصوبوں پر خرچ ہوا؟
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کیلئے لیا گیا بیرونی قرض کیسے خرچ ہوا ؟ قوم کے اربوں روپے لوٹ کر کھا لیے گئے، پاکستان کا قرض 6 ہزار ارب سے 30 ہزارارب تک پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اہم منصوبہ ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم ون ونڈو آپریشن کے تحت شروع کیا جا رہا ہے، اورنج لائن ٹرین کیلئے مزید قرض لینا پڑے گا۔