اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پی ٹی آئی حکومت نے اعلان کردہ 100 روزہ ایجنڈے پر عمل درآمدیقینی بنانے کیلئے وفاقی کابینہ کے ارکان کی رخصت پر پابندی عائد کردی۔
کابینہ ڈویژن نے رخصت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،حکومت کے پہلے 100 روز میں کوئی وزیررخصت نہیں لے سکے گا اورتمام ارکان کابینہ اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ وزراء کو ہدایات جاری کر دیں گئیں کہ غیرملکی دوروں سے بھی گریز کیا جائے۔