اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے اور نکالنے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا، چیئرمین نجکاری کمیشن کا تقرر بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، چیئرمین پی آئی اے کے تقرر کے معاملے پر بھی غور ہوگا۔
کابینہ اجلاس میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے تقرر اور طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا، مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کے تقرر کی بھی منظوری دی جائے گی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے یوریا کی درآمد پر قواعد میں نرمی کا جائزہ اور عطیے میں ملنے والی چار گاڑیوں پر ٹیکسوں کی چھُوٹ کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔
وفاقی کابینہ پاکستان اور مراکش کے درمیان صنعتی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے گی، کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔