اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا، عمران خان نے منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی نمائندگی کیلئے عثمان ڈار بہترین انتخاب ہیں، یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا ٹاسک سونپا ہے، وزیراعظم نے جو اعتماد ظاہر کیا اس پر پورا اتروں گا۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے لیپ ٹاپ سکیم میں مبینہ کرپشن کے آڈٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے لیپ ٹاپ مہنگے داموں خریدے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔