کراچی: (دنیا نیوز) عالمی ادائیگیوں کے زور کے باعث روپیہ کمزور پڑا، روپے کی درگت پر سٹیٹ بینک نے لب کشائی کر ڈالی۔
انٹر بینک میں ڈالر 124 روپے 27 پیسے سے بڑھ کر 133 روپے 64 پیسے کا ہو جانے پر سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت امپورٹ بل میں مسلسل اضافے کی وجہ بن رہی ہیں اور درآمدی بل کی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی مانگ بڑھ جانے سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی بیرونی کھاتوں میں عدم توازن دور کرنے میں مدد دے گی۔ اس کے علاوہ سٹیٹ بینک مارکیٹ میں غیر ضروری اتار چڑھاو کی صورت میں مداخلت کے لیے تیار ہے۔