اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے ٹرینوں کی حالت درست کرنے کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے وزارت ریلوے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین پاکستان ریلوے سے ملاقات کی۔ بینک نے ٹرینوں کی حالت درست کرنے کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی، اے ڈی بی حکام کا کہنا تھا کہ آئندہ 10 سال میں پرانے انجن بدل سکتے ہیں۔ کارگو ٹرینوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین وزارت ریلوے نے وفد کو بتایا کہ شانگلہ اور شورکوٹ کے ٹریک کی تعمیر نو اور گوادر سے بسیمہ تک ریلوے لائن بچھانا چاہتے ہیں۔