کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی رفتار تیز

Last Updated On 30 September,2018 09:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ ہفتے آلو، ٹماٹر، پیاز، چکن، آٹے اور چینی کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ہوا 39 اشیا گزشتہ سال کے مقابلے میں 54 فیصد مہنگی فروخت ہونے لگی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں آلو، ٹماٹر، پیاز، چکن، آٹے، گھی اور چینی کی قیمت میں 7 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔ دال مسور، دال چنا، دال مونگ، گندم اور انڈے اور سگریٹ بھی مہنگے ہوگئے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہونے والی مہنگائی کے باعث مارکیٹ میں کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 53 بنیادی اشیا میں سے 39 اشیا گزشتہ سال کے مقابلے میں 54 فیصد تک مہنگی فروخت ہو رہی ہیں۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم کمی کے باوجود ایل پی جی کی قیمت گزشتہ سال ستمبر سے 28 فیصد زیادہ ہے۔ 

Advertisement