2 ماہ کے دوران نئی گاڑیوں کی بکنگ میں 30 فیصد کمی

Last Updated On 01 October,2018 05:33 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) نان فائلرز پر پابندی ختم ہونے سے ٹیکسز کی مد میں وصولیاں بڑھیں گی۔

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں پر گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کے باعث نئی گاڑیوں کی بکنگ میں 30 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ حکومت نے نان فائلرز پر گاڑیوں اور جائیداد وغیرہ کی خریداری پر پابندی عائد کی تھی جس کی وجہ سے نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے بکنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

آٹو موبائلز کی صنعت کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں پر اس حوالے سے پابندی کے خاتمہ سے آٹو موبائلز کی صنعت کی ترقی اورفروغ میں مدد ملے گی جبکہ مختلف ٹیکسز کی مد میں حکومتی خزانے کی وصولیاں بھی بڑھیں گی۔