کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ خزانہ خالی ہے، گزشتہ حکومتوں نے ملکی معیشت کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ قرضوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ایف پی سی سی آئی میں تاجروں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ قرض لینے سے اجتناب کریں گے، یہ کبھی نہیں کہا کہ قرض نہیں لیں گے اور اگر آئی ایم ایف سے قرضہ لیا بھی تو وہ عوام پر خرچ کیا جائے گا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال گزشتہ تین چار سال سے بہت بہتر ہے اور مزید بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔