باجوڑ: ریموٹ کنڑول دھماکے میں 2 افراد جاںبحق، متعدد زخمی

باجوڑ: ریموٹ کنڑول دھماکے میں 2 افراد جاںبحق، متعدد زخمی

نماز مغرب کے بعد ضلع باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ عنایت کلے میں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ اس وقت ہوا جب مولوی امان اللہ گاڑی میں اپنے گھر جا رہے تھے۔ دھماکہ کے نتیجے میں مولوی امان اللہ اور انکے ایک اور ساتھی جاں بحق ہو گئے جبکہ گاڑی مکمل طورپر تباہ ہو گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی اور سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔