چمن: (دنیا نیوز) بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں دھماکے میں قبائلی رہنما سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، چمن شہر کے گنجان آباد علاقے بغرہ روڈپر زوردار بم دھماکہ ہوا جس میں قبائلی رہنما حاجی باول 2 محافظوں سمیت زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، واقع کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم سے ہوا ہے، دھماکہ سے متعلق حتمی رپورٹ آنا باقی ہے۔