حیدرآباد: (دنیا نیوز) ایس ایس پی سی ٹی ڈی حیدر آبادعرفان سموں نے سی ٹی ڈی تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نوابشاہ میں 28 اکتور دو ہزار اٹھارہ کے بم دھماکے کے دو دہشت گرد پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں.
گرفتاردہشت گرد نادربھنگوار کے ساتھیوں زوہیب جمالی اور عارف پنہور سے بارودی مواد ، بم بنانے کی مشین اور کالعدم تنظیم کا لٹریچر بھی برآمد ہوا تھا ، دہشت گرد نادر بھنگوار ہڑتال میں اشتعال انگیزی پھیلانے کے لیے کریکر دھماکے کرتا تھا، نادر بھنگوار اور اس کے ساتھی سی پیک منصوبے کو بھی نقصان پہنچانا چاہتے تھے ، دہشت گرد کا تفتیشی ریمانڈ لے کر تحقیقات کی جائیں گی.دہشت گردسے اہم انکشافات کا امکان ہے دہشت گردوں کا انڈیا کی راء سے تعلق ہے اس کی حقیقت تفتیش کے بعد ہی سامنے آیے گی