کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے پارک میں درخت لگانے کے دوران مشکوک ڈبے اور بوری برآمد ہوئی۔ شہریوں نے رینجرز کو اطلاع دی تو کوئیک رسپانس فورس پہنچی اور زیر زمین ایمونیشن کا ذخیرہ بر آمد کر لیا۔
کراچی کی زمینیں پھر سے اسلحہ اگلنے لگیں۔ سندھ رینجرز نے شاہ فیصل کالونی کے پارک سے زیر زمین ایمونیشن کا ذخیرہ بر آمد کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق شہری بابراور نعمان کی جانب سے درخت لگانے کیلئے کھدائی کی گئی۔ اسی دوران مشکوک ڈبے نظر آئے تو رینجرز کو اطلاع دی گئی۔ کوئیک ر سپانس فورس نے پہنچ کر مزید کھدائی کی۔اور زیر زمین چھپائے گئے ایمونیشن کے 17 ڈبے اورایک بوری بر آمد کر لی۔
ڈبوں میں ایس ایم جی کے مجموعی طور پر3300 راؤنڈ جبکہ بوری میں موجود 12 بور رائفل کے 400 کارتوس شامل ہیں۔
دو ہفتے قبل بھی رینجرز نے ایم کیوایم ساوتھ افریقہ نیٹ ورک کے دو ملزمان مستقیم اور مقیم کو گرفتار کر کے نشاندہی پر عزیزآباد کے مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔