راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کی امپیریل مارکیٹ کے باہر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر ی، ایس ایچ او تھانہ سٹی سلطان محمود نے جان پرکھیل کر ملزم کو قابو کر لیا، دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان مختلف اطراف سے فائرنگ کررہے ہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سلطان محمود نے ایک ملزم کو قابو کررکھا ہے ملزم کا ساتھی بھی ایس ایچ او پر فائرنگ کرتا ہے جس دوران ایک گولی ایس ایچ او کے سر کو چھو کرگزرتی ہے۔
فائرنگ تین موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کی جس سے دو پولیس اہلکار اختر اور امجد زخمی ہوئے۔ ملزمان کی اپنی فائرنگ سے ایک ملزم فضل الرحمان زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، ایس ایچ او تھانہ سٹی قمر سلطان نے بیک وقت دو ملزمان سے مقابلہ کیا بہادر افسر نے ایک ملزم کو پکڑے رکھا دوسرا فائرنگ کرتا رہا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔