کراچی: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود اور ان کے دوست کے قتل کیس میں ملزم مسعود عرف کالا کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
چھ سال قبل کراچی میں جماعت اسلامی کے ٹاؤن ناظم کا قتل، جیل حکام نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم ٹارگٹ کلنگ سکواڈ کے کارندے مسعود علی عرف کالا کو پیش کر دیا۔
عدالت نے شکیل موٹا، زبیر پپا اور آصف آلٹو سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سولہ جنوری کو سماعت پر مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم مسعود کالا نے تفتیش کے دوران ڈاکٹر پرویز محمود کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا تھا۔ انہیں دوست کے ہمراہ کے ڈی اے چورنگی پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ قتل کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر کیا۔ ان کے علاقہ بھی متعدد افراد کو موت کی نیند سلا چکے ہیں۔