اٹک: (دنیا نیوز) اٹک کے محلہ عید گاہ میں گھر کے واش روم سے امریکن نیشنلٹی ہولڈ ر لڑکی کی لاش ملی ہے، ورثا نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا، ورثا پوسٹمارٹم کرائے بغیر لاش چکوال لے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق نماس طاہر دو روز قبل فیملی کے ساتھ امریکہ سے نانا کے گھر آئی تھی، نماس طاہر رشتہ دار شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئی تھی، نماس طاہر امریکہ میں میڈیکل کی طالبہ تھی۔
واش روم کا دروازہ توڑ کر لاش نکالی گئی، پولیس حکام کے مطابق ورثا نے کہا کہ دل کا دورہ پڑنے سے لڑکی کی موت ہوئی، ورثا نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور پوسٹمارٹم کرائے بغیر لاش چکوال لے گئے۔