دعا منگی اغوا کیس: اغواء کاروں کے استعمال میں مماثلت رکھنے والی گاڑی برآمد

Last Updated On 03 December,2019 10:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں دعا منگی اغوا کیس میں پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، کیس میں ایسٹ پولیس کو بڑی کامیابی، اغواء کاروں کے استعمال میں مماثلت رکھنے والی گاڑی پولیس نے برآمد کرلی۔

دنیا نیوز نے برآمد ہونیوالی گاڑی کی تصاویر حاصل کرلیں، تصاویر میں گاڑی کو پارک ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، گاڑی کی اگلی اور پچھلی نمبر پلیٹیں بھی اتری ہوئی ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی کو شاہراہ فیصل سے برآمد کیا گیا ہے، کالے رنگ کی گاڑی کا تفتیش ٹیم نے جائزہ بھی لیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا موقف ہے کہ گاڑی لاوارث حالت میں پولیس کو ملی، امکان ہے کہ اغوا کار گاڑی چھوڑ کر فرار ہوئے، معاملے کے حل کے لیئے گاڑی کا فرانزک کروایا جائے گا۔