کراچی: شہریوں نے لاک ڈاؤن کو مذاق بنا لیا، سرِعام مرغوں کی لڑائی

کراچی: شہریوں نے لاک ڈاؤن کو مذاق بنا لیا، سرِعام مرغوں کی لڑائی

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائدآباد میں شہریوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی گئی۔ شہریوں نے لاک ڈاؤن کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مرغے لڑائے جبکہ شہریوں کو روکنے والا کوئی نہیں تھا۔

مرغے لڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔ قائدآباد سٹار گراونڈ میں مرغوں کی لڑائی شرط لگاکر کروائی جاتی ہیں۔