کراچی: سٹریٹ کرمنلز کی وارداتیں، بفرزون میں ملزمان نے خاتون سمیت 2 افراد کو لوٹ لیا

کراچی: سٹریٹ کرمنلز کی وارداتیں، بفرزون میں ملزمان نے خاتون سمیت 2 افراد کو لوٹ لیا

کراچی کا کوئی علاقہ ڈاکوؤں اور لٹیروں سے محفوظ نہیں۔ بفرزون سیکٹر 15 اے میں موٹر سائیکل سوار ملزموں نے خاتون سمیت 2 افراد کو لوٹ لیا۔ شہری گھر کے باہر موٹر سائیکل سٹارٹ کر رہا تھا اور خاتون گھر کا دروازہ بند کر کے باہر آ رہی تھی۔ اچانک موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزم موقع پر پہنچے، جہاں انہوں نے خاتون اور موٹر سائیکل سوار شہری سے موبائل فونز چھین لئے۔

ملزم 10 سیکنڈ میں واردات کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دیدی تاہم پولیس روایتی طور پر کوئی کارروائی نہیں کرسکی۔