اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی لائسنس کیس میں ایف آئی اے متحرک ہو گئی، مقدمے میں نامزد پائلٹ کواسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
جعلی لائسنس کیس میں بڑی گرفتاری سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے اسلام آباد سے فہد سلطان نامی پائلٹ کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق پائلٹ فہد سلطان برطانیہ جانے کی کوشش کررہا تھا، فہد جعلی لائسنس کیس کے مقدمے میں نامزد ہے۔ گرفتار پائلٹ کا نام مقدمہ میں 24 ویں نمبر پر موجود ہے،
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ایف آئی اے پہلے ہی ان مقدمات میں چھ ملزمان کو گرفتار چکی ہے۔